ایجوکیشن

ڈگری کالج نرمل میں اردو میڈیم طلباء و طالبات کیلئے بی یس سی ریاضی و بی یس سی سائنس مضامین کے متوازی کلاسس کے آغاز کیلئے اقدامات ۔اندرا کرن ریڈی کا تیقن

حیدرآباد: سینٹ تھامس ہائی اسکول نرمل میں منعقدہ سائنس نمائش کے موقع پر اے اندراکرن ریڈی ریاستی وزیر جنگلات و ماحولیات ریاست تلنگانہ نے انصار احمد ساحل صدر گلوبل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نرمل کو یہ اطلاع دی کہ سوسائٹی کی نمائندگی پر محترمہ واٹی کرونا میڈم سکریٹری ٹو گورنمنٹ سے بات چیت کی گئی ہے ۔انہوں نے تیقن دیا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج نرمل میں اردو میڈیم طلباء و طالبات کیلئے بی یس سی ریاضی و بی یس سی سائنس مضامین کے متوازی کلاسس کے آغاز کیلئے مثبت پیش رفت ہورہی ہےاور مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر محترمہ وجئے لکشمی رام کشن ریڈی ضلع پریشد چیرمین نرمل ،جناب جی ایشور صدرنشین بلدیہ نرمل اور جناب اے راجندر چیرمین ڈسٹرکٹ لائبرریز نرمل بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button