جنرل نیوز

نرمل میں ضلع سطح کے سائنس فیئر اور انسپائر مقابلہ جات میں اردو میڈیم طلباء کے ساتھ ناانصافی

 

نرمل ضلع مستقر پر جاری سہ روزہ سائنس فیئر اور انسپائر مقابلہ جات میں اردو میڈیم طلباء کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے،جس پر طلباء اور اولیائے طلباء نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ میوا صدر شیخ شبیر علی نے کہاکہ طلباء اور اولیائے طلباء نے بتایاکہ آج ضلعی محکمہ تعلیمات کی جانب سے تحریری مقابلے منعقد کئے گئے ،جس میں اردو میڈیم کے طلباء کو شرکت کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔جس کا عنوان رول آف سائنٹیفک اکیڈمک انسٹیٹیوشنس آف انڈیا ہے۔

 

ان مقابلوں میں صرف انگریزی اور تلگو میڈیم کے طلباء کو ہی موقع دیا گیا۔جبکہ سائنس فیئر اور انسپائر مقابلہ جات میں اردو میڈیم کے درجنوں طلباء نے حصہ لیا اور ان کے ہمراہ اردو میڈیم کے گائیڈ ٹیچرس بھی موجود ہیں۔اس کے باوجود ذمہ داران نے اردو میڈیم کے طلباء کے ساتھ جان بوجھ کر ناانصافی کی۔ انھوں نے بتایاکہ اردو میڈیم کے طلباء کے ساتھ کی گئی ناانصافی سے ضلعی مہتمم تعلیمات ڈاکٹر اے۔ رویندر ریڈی کو واقف کروایا گیا۔ میوا صدر نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلی عہدیداروں سے مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button