نیشنل

کیا یہ بریکنگ نیوز نہیں ہے؟

حیدرآباد: شردھا قتل کی مدافعت کئے جانے پر اترپردیش پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔پہلے اس شخص کا ویڈیو رشید خان کے نام سے وائرل ہوا تھا اس کے بعد زعفرانی تنظیموں کے کارکن اور گودی میڈیا کا واویلا شروع ہوگیا لیکن اب اس کی شناخت وکاس کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔پولیس نے وکاس کو گرفتار کرلیا ہے ۔ بلند شہر پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے شردھا قتل معاملے میں ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیا تھا ۔ زعفرانی تنظیموں کے کارکنوں کی طرف سے اس پر زبردست واویلا مچایا جارہا تھا ۔ اس کا آدھار کارڈ بھی دستیاب ہوا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ رشید خان نہیں بلکہ وکاس کمار ہے ۔ اب رشید خان کی اصلیت وکاس بن کر سامنے آجانے کے بعد زعفرانی تنظیموں اور ان کے ہمنوا گودی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button