ایجوکیشن

ضلعی سطح کے تحریری مقابلے۔گورنمنٹ ہائی اسکول اسری کالونی نرمل کی طالبات کا شاندار مظاہرہ 

نرمل: سینٹ تھامس ہائی اسکول نرمل میں منعقدہ سہ روزہ سائنس نمائش کے اختتامی تقریب کے موقع پر تحریری مقابلوں کے انعامات تقسیم کئے گئے۔ اردو میڈیم سے گورنمنٹ ہائی اسکول اسری کالونی اردو میڈیم نرمل کی طالبات علیشا جماعت دہم کوانعام اول اور ادیبہ فاطمہ متعلم جماعت نہم کو جناب ہیمنت بورکاڈے ایڈیشنل کلکٹر ضلع کلکٹر نرمل اور جناب ڈاکٹر اے رویندر ریڈی ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر ضلع نرمل کے ہاتھوں عطا کیا گیا۔گورنمنٹ ہائی اسکول اسری کالونی اردو میڈیم نرمل کی دو ہونہار طالبات کو تحریری مقابلہ میں شاندار مظاہرہ پر اسکول کے ہیڈ مسڑز محترمہ نیراجہ رانی، اساتذہ کرام مسرز جناب محمد عبدلروف، انصاراحمد ساحل، رام ریڈی، ظہورا پروین، تسلیم بانو،ہیما بندو، مہر تنویر ،وجئے لکشمی اور زرینہ بیگم نے پرخلوص مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button