دہشت گردی کو اسلام اور مسلمان سے جوڑنا قابل مذمت۔ڈپٹی چیف منسٹر آندھرا پردیش پون کلیان مسلمانوں سے معذرت خواہی کریں
شیخ مجاہد ریاستی جنرل سکریٹری آئی یو ایم ایل کا مطالبہ

نظام آباد 6/ مئی (اردو لیکس) ریاستی جنرل سکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ تلنگانہ شیخ مجاہد نے اپنے ایک صحافتی بیان میں ڈپٹی چیف منسٹر آندھرا پردیش پون کلیان کی جانب سے دہشت گردی کو اسلام اور مسلمان سے جوڑا اس کی سخت مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں سے فوری طور پر معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ہے۔
شیخ مجاہد نے بتایا ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان نے پہلگام میں ہوئے دہشت گردحملہ پر ایک نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے دہشت گردی کو اسلام اور مسلمان سے جوڑنا انتہائی افسوس ناک ہے شیخ مجاہد نے کہا کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے اس کو دہشت گردی سے جوڑنا انتہائی غلط ہے شیخ مجاہد نے کہا کہ ہندوستان کی جدو جہد آزادی میں علماء کرام ایک کثیر تعداد نے اہم اور نمایاں رول ادا کیا اور بے شمار جانوں کی قربانیوں کا نذرانہ پیش کیا جس کی تاریخ سے پون کلیان واقف نہیں ہے
شیخ مجاہد نے کہا کہ پون کلیان جو اتفاقاً ڈپٹی چیف منسٹر اے پی کا عہد حاصل کیا انہوں نے دستوری طور پر حلف لیا اس طرح کا بیان دیکر مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی شیخ مجاہد نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی خوشنودی اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے بیان بازی کی ہے انہوں نے چیف منسٹر آندھرا پردیش چندر بابو نائیڈو سے مطالبہ کیا
وہ پون کلیان کو مسلمانوں سے معذرت خواہ کی ترغیب دیں شیخ مجاہد نے جن سینا پارٹی میں شامل مسلمانوں سے اپیل کی وہ بطور احتجاج پارٹی سے مستعفیٰ ہو جائیں