انٹر نیشنل

مسجد الحرام میں اردو سمیت 14 زبانوں کی ماہر مترجم خواتین تعینات

ریاض ۔ کے این واصف

حرم مکی مین زائرین کے لئے ایک اور سہولت۔ ادارہ امورحرمین کی جانب سے 14 زبانوں کی ماہرمترجم خواتین کی خدمات زائرخواتین کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔ اردو سمیٹ متعدد زبانیں بولنے والی اہلکار حرمین میں تعینات ہیں۔

عاجل نیوز کے مطابق مترجم خواتین کی ڈیوٹی چوبیس گھنٹے مختلف شفٹوں میں لگائی جاتی ہے تاکہ زائرین کوکسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ادارے امورحرمین کی جانب سےاردو، انگلش، ازبکی، فارسی، ترکی، فرانسی، بنگالی، تاملی، بمبارا، پشتو، ھندی، آئیوری کوسٹ کی زبان، گلا اورسیلون میں ترجمہ کی ماہرخواتین کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں مسجد الحرام اورمسجد نبوی الشریف میں خواتین کے لیے مخصوص مقامات پر خطبے کا ترجمہ سننے کے لیے زائرین کو ہیڈ فون کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔  مسجد الحرام میں خطبات اور وعظ کی مجلسوں، مقدس و تاریخی مقامات اور اداروں کے ساتھ رابطے کے لیے اب 50 زبانوں میں ترجمے کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button