جرائم و حادثات

ٹماٹرکی چوری۔ تلنگانہ کے ظہیرآباد میں واقعہ: ویڈیو وائرل

حیدرآباد: ملک میں ٹماٹر کی قیمتیں آسماں چھو رہی ہیں، جہاں ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوا وہیں اس کی چوری کے واقعات میں بھی بڑھ گئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ کے ظہیرآباد میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا۔

 

 

ظہیر آباد کا ایک کسان ٹماٹر بیچنے کے لئے سبزی منڈی پہنچا، جمعہ کی رات وہ ٹماٹر کی ٹرے دکان میں چھوڑ کر گھر چلا گیا۔ صبح جب وہ دکان واپس آیا تو اس کی دکان سے ٹماٹرکے تین ٹرے کا سرقہ کرلیا گیا جس کی مالیت 6500 روپئے بتائی گئی ہے۔ کسان نے پولیس سے شکایت کی اور پولیس نے جب جانچ شروع کی اورسی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ ایک شخص جو ہیلمیٹ پہنا ہوا تھا اس نے ٹماٹرکی چوری کی۔

 

 

پولیس نے کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں ریاست مہاراشٹر کے پونے میں بھی پیش آیا۔ پونے ضلع کے پمپارکھیڈ کے ارون دھام نے اپنے فارم میں اگائے گئے 400 کلو ٹماٹر کو ڈبوں میں پیک کیا اور رات کو گاڑی میں ڈال کر اپنے گھر کے سامنے کھڑا کر دیا تھا، صبح تک ٹماٹروں کی چوری کرلی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button