نیشنل

کرناٹک،باحجاب کالج آنے پرپابندی۔ ٹی سی لے رہی ہیں لڑکیاں

بنگالورو: جنوبی ہند کی ریاست کرناٹک میں حجاب تنازعہ کی وجہہ سے کئی مسلم طالبات اپنے پسند کے کالجس میں داخلہ لینے سے محروم ہورہی ہیں اورکئی کالجس سے ٹی سی لے کرتعلیم ترک کرنے پرمجبورہیں۔ کئی طالبات نے حجاب کے ساتھ کلاس میں شرکت کیلئے اصرارکیا تھا جس پر ماہ مئی میں منگلور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر پی ایس یدپدتھیا نے صاف کہہ دیا تھا کہ جو طالبات بغیر حجاب کے کلاسس میں شرکت کرنا نہیں چاہتی ہیں وہ ٹی سی حاصل کرسکتی ہیں۔ 16 فیصد سے زائد مسلم طالبات نے منگلور یونیورسٹی سے ملحقہ سرکاری اور امداد یافتہ کالجس کے دوسرے، تیسرے، چوتھے و پانچویں سیمسٹر میں اپنا ٹرانسفر سرٹیفکٹ لے لیا تھا۔ اوڈپی ضلع میں منگلور یونیورسٹی کے سرکاری، امداد یافتہ اور ملحقہ کالجس میں 21-2020 اور 22-2021 میں مختلف کورسس میں داخلہ لینے والی تقریباً 900 مسلم طالبات میں سے 145 نے ٹی سی لے لی۔ ڈاکٹر پی دیانند پائی-پی ستیشا پائی گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج سرفہرست ہے جہاں سے 51 مسلم طالبات میں سے 35 نے اپنی ٹی سی لے لی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button