جرائم و حادثات

فیس بک پر دوستی ۔شادی کے نام پر لاکھوں وصول کرنے والی خاتون گرفتار

حیدرآباد: فیس بک پر دوستی کے ذریعہ اپنے جال میں پھانس کرایک نوجوان سے لاکھوں روپئے وصول کرلینے والی چالباز خاتون کو حیدرآباد کی رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان کو اپرنا نامی خاتون کے فیس بک اکاونٹ سے فرینڈ ریکویسٹ وصول ہوئی۔ اس نے درخواست قبول کرلی اوران دونوں میں دوستی ہوگئی۔ بعد میں اپرنا نے شکایت کنندہ کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔ کچھ دن بعد خاتون نے اسے بتایا کہ اسے سات لاکھ روپئے وصول ہونے ہیں، اس کی آبائی شہرمیں جائیداد ہے جو قانونی مسائل کا شکار ہے۔ نوجوان نے اس کی باتوں پریقین کرتے ہوئے مرحلہ واری طورپر46 لاکھ روپئے اس اکاونٹ میں منتقل کئے بعد میں اسے دھوکہ دہی کا علم ہوا۔ نوجوان نے پولیس سے شکایت کی جس پرپولیس نے اس چالباز خاتون کو گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کی۔ ملزم خاتون کی شناخت 29 سالہ سی اپرنا عرف شویتا کے طورپرکی گئی ہے اس کا تعلق ریاست آندھراپردیش کے چتورسے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button