ایجوکیشن

اوپن اسکول ضلع عادل آباد کوآرڈینیٹر اشوک اور ریاستی مبصر سرینواس راؤ نے ضلع کے دو سنٹرس کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی جائزہ لیا

عادل آباد ۔ اوپن اسکول ضلع عادل آباد کوآرڈینیٹر اشوک اور ریاستی مبصر سرینواس راؤ نے عادل آباد ضلع مستقر کے مسعود نگر میں واقع بالک مندر ہائی اسکول اور ضلع پریشد ہائی اسکول موالا کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کلاس مینجمنٹ پریکٹیشنرز PCP کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی سال 2022-23 کے لیے 30 دنوں کے لیے رابطہ کلاسس میں شرکت کریں۔انہوں نے اسائنمنٹ نوٹ لکھنے کی ہدایات دی۔اس موقع پر بالک مندر ہائی اسکول کوآرڈینیٹر نجم الدین،محمد ضیاء الدین،اسکول اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر سوگالا سدرشن، ٹیچرس راجولو، اہیمندریڈی،مدھو کے علاوہ طلباء موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button