تلنگانہ

ذاتی زمین رکھنے والوں کو مکان کی تعمیر کے لئے 3 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کی اسکیم کا عنقریب آغاز _ محبوب نگر کے جلسہ عام سے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا اعلان

محبوب نگر۔4دسمبر (اردولیکس) چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے کہا ہے کہ ذاتی زمین رکھنے والے غریب خاندان کو مکان کی تعمیر کے لئے مالی امداد فراہم کرنے کی اسکیم عنقریب شروع کی جائے گی۔

 

محبوب نگر میں ضلع کلکٹریٹ اور ضلع ٹی آر ایس بھون کا افتتاح اور دیگر سرکاری پروگرامس میں شرکت کے بعد شام 4 بجے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ بے گھر افراد کے لئے ڈبل بیڈروم اسکیم کے تحت لاکھوں مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ ذاتی زمین رکھنے والوں کوبھی ڈبل بیڈروم کا مکان تعمیر کرنے کے لئے 3 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ مکان کے تعمیر کی مالی اسکیم کا عنقریب آغاز ہوگا۔ ہر اسمبلی حلقہ میں ایک ہزار افراد کو مکانات تعمیر کرنے کے لئے فی کس تین لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی

 

چندرشیکھرراو نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد کئی ریاستوں کی غیر بی جے پی حکومتوں کو گرایا گیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آیا غیربی جے پی حکومتوں کو گراکر وہاں بی جے پی کو اقتدار میں لانا ہی مودی کی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی بہت جلد قومی سیاست میں اہم رول ادا کرنے والی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button