جرائم و حادثات

تلنگانہ میں ٹی آرایس لیڈرکا قتل

کھمم: ضلع کھمم میں ٹی آرایس کے ایک لیڈرکا قتل کردیا گیا۔ کھمم رورل منڈل کے تیلداروپلی کے مضافات میں حکمران جماعت کے لیڈرکرشنیا پرپانچ افراد نے مہلک ہتھیارسے حملہ کردیا۔ قتل کی وجہہ پرانی دشمنی سمجھی جارہی ہے۔ کرشنیا سابق وزیرٹی ناگیشورراو کا قریبی ساتھی بتایا گیا ہے۔ قتل کی اس واردات کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ قتل کی واردات کے بعد سی پی ایم لیڈرٹی ویرا بھدرم کے بھائی کوٹیشورراو کو ذمہ دارقراردیتے ہوئے ان کے مکان پرحملہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button