اسپشل اسٹوری

میری بہو نے میری مرغیوں کو ماردیا، مجھے بھی مار دے گی۔ ساس پولیس اسٹیشن پہنچ گئی

حیدرآباد: اپنی نوعیت کے منفرد واقعہ میں ایک خاتون نے مرغیوں کو ہلاک کرنے کی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے گونڈالکشمی تانڈہ میں پیش آیا۔

 

ایک خاتون جس کا نام‌ساتوی بتایا گیا ہے نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ وہ مرغیوں کو پالا کرتی ہے تاہم اس کی بہو نے اس کی مرغیوں کو زہر دے کر ہلاک کردیاہے‌۔

 

وہ ہلاک مرغیوں کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچی اور پولیس سے شکایت کی اور کہا کہ اس کی کی بہو قبل ازیں ا س کی بطخوں کو بھی مارچکی ہے۔

 

اس نے اپنی شکایت میں مزید کہا کہ اسے خدشہ ہے کہ اس کی اس کو بھی جان س مار سکتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ساس بہو کے درمیان جائیداد کا تنازعہ ہے۔یہ عجیب وغریب شکایت سن‌کر ملازمین پولیس بھی حیرت میومں پڑ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button