جنرل نیوز

ٹی یو ڈبلیو جے کھمم کا اجلاس _ صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے میں تلنگانہ حکومت پابند عہد

کھمم شہر کے ٹی این جی او فکشن ہال میں ٹی یو ڈبلیو جے ضلع کھمم کے زیرِ اہتمام کھمم شہر کے صحافیوں کا 3 اجلاس عام منعقد کیا گیا جسکی صدارت ٹی یو ڈبلیو جے کھمم ضلع صدر آدی ناراینا نے کی زیرِ نگرانی سید اسماعیل معتمد ضلع ٹی یو ڈبلیو جے نے کی اس اجلاس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے کھمم ضلع ٹی آر ایس صدر و رکن قانون ساز کونسل تاتا مدھو سڈا چیرمین کھمم بی وجے کمار نے شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافی حضرات اپنے ذمداری کے ساتھ عوامی مسائل کو حکومت تک پہنچانے میں رات دن محنت کرتے ہے اور حکومت کی اسکیمات کو عوام تک پہنچانے میں کلیدی رول ادا کرتے ہے

 

انھوں نے کہا کہ تلنگانہ کے وزیراعلی کے سی آر صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور تمام صحافیوں کو ڈبل بیڈروم مکانات فراہم کرنے اور ہیلتھ کارڈ فراہم کرنے کے علاوہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے گامزن ہے رکن قانون ساز کونسل ٹی آر ایس تاتا مدھو نے مزید کہا کہ کھمم شہر کے صحافیوں کو بہت جلد کے سی آر کی قیادت میں ٹی یو ڈبلیو جے کھمم ضلع کے نگرانی میں ڈبل بیڈروم مکانات فراہم کیے جانے کا تیقن دیا اس موقع پر مہمان اعزازی ڈاکٹر کرشنا راؤ ماہر اطفال نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافت عوام اور حکومت کے درمیان ایک پل کے ماند ہے اور صحافت ہمارے ملک کے جھموریت کا اہم ستون ہیں اور صحافی بھی اپنے ذمداری کے ساتھ حق پر مبنی خبروں کی اشاعت کو یقینی بنائیں یہی انصاف پسند صحافی کی پہچان ہے کھمم شہر کے سینئر ٹی آر ایس قائد و سابقہ زرعی مارکیٹ چیرمین کھمم آر جے سی کرشنا نے بھی خطاب کیا

اسٹیج پر سینیئر صحافی حضرات سمی رڈی پرسین سرینواس شیخ جانی نریندر ونکٹیشورلو حافظ محمد جواد مولانا امتیاز اشاعتی شیخ حسین بھوانی سنگ کے علاوہ کھمم شہر کے صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button