جنرل نیوز

تلنگانہ میں اقلیتی بندھو اسکیم نافذ کرنے کی اپیل 

محبوب نگر 21 جولائی/ الفیض ویلفیئر سوسائٹی کے اجلاس میں سکریٹری یعقوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا تلنگانہ میں اقلیتیں بھی پسماندہ ہیں کئی کمیشنوں نے اقلیتوں کے تعلق رپورٹس پیش کی ہیں اقلیتوں کے حالات کمزور طبقات سے پسماندہ ہیں، معاشی پسماندگی کا لحاظ رکھتے ہوئے دیگر ہم وطن عزیزں کی طرح اقلیتی بندھو اسکیمیں شروع کی جائے،

 

 

 

اسی طرح چیف منسٹر کے سی آر سے اقلیتوں کے لیے 12 فیصد ریزرویشن پر بھی عمل آوری کی خواہش کی گئی  تاکہ سرکاری ملازمتوں میں اقلیتی برادری مستفید ہوسکے۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کو پروموشن میں ریزرویشن فراہم کیا جائے۔

 

 

 

سوسائٹی صدر جہانگیر بابا نے کہا اقلیتوں کو قرض دینے کا تلنگانہ ریاستی حکومت کے اعلان کا خوش آئند ہے تلنگانہ حکومت تمام اقلیتی خواتین اور نوجوانوں کو قرض فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جہاں مسلمانوں میں غربت زیادہ ہے وہاں اردو زبان کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور منڈل آفس سے سکریٹریٹ تک اردو کو لازمی قرار دیا جائے۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ اردو زبان جاننے والوں کو تقرر کیا جائے اردو تعلیم کو تقویت دینے کے لیے محبوب نگر ضلع میں اردو یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے ا اردو آنگن واڑی مراکز ان علاقوں میں قائم کیے جائیں جہاں مسلم آبادی زیادہ ہو۔ مسلم خواتین لڑکیوں کو انگن واڑی سنٹرز میں تقرر کیلئے اقدامات کئے جائیں اس اجلاس میں شیخ محمود، یوسف، علی اور دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button