ہیلت

BP اور شوگرکے مریضوں کیلئے خوشخبری _ حکومت تلنگانہ کی جانب سے ہر ماہ مفت ادویات کی فراہمی  :  محمد سعداللہ، پی ایچ سی کا بیان 

 

نظام آباد:17/ ڈسمبر (اردو لیکس) محمد سعداللہ سی ای او پرائمری ہیلت سنٹر مالاپلی نظام آباد کی اطلاع کے بموجب محکمہ صحت کی جانب سے تلنگانہ کے ایسے مریضوں کیلئے جو BP اور شوگر کے دوائیں مسلسل استعمال کرتے ہیں ان کے لئے ہر ماہ مفت میں دوائیں دی جارہی ہے اس کیلئے مریض اپنے قریبی سرکاری دواخانہ میں یا کسی سرکاری نرس یا ANM کے پاس اپنا آدھار کارڈ اور استعمال ہونے والی دوائیں کا ایک پتہ یعنی Strip ساتھ لیکر جائیں۔ BP اور شوگر کی یہ دوائیں بنیادی فارمولہ کی دستیاب ہیں۔

 

لہذ ا آپ سرکاری دواخانے سے یہ گولیاں حاصل کرکے اپنے معالج ڈاکٹر س کو بتلالیں کے یہ سرکاری دوائیں کیسی استعمال کرنا اور اگر اپ کے ڈاکٹر سے استعمال کرنے کا طریقہ بتادیا تو اس کو آپ ہر مہینہ مفت حاصل کرسکتے ہیں اور اپنے اوپر پڑنے والے مالی بوجھ سے بچ سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد سعداللہ سی ای او پرائمری ہیلت سنٹر مالاپلی نظام آباد کے سیل نمبر 98482 82993 پر ربط پیدا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button