ایجوکیشن

سی۔بی۔یس۔سی ساؤتھ زون اسپورٹس کے شوٹنگ مقابلے _ گن ٹرسٹ اسپورٹس اکیڈمی نظام آباد کے طلباء کا شاندار مظاہرہ’3 گولڈ میڈلس حاصل کرنے کا اعزاز 

شیخ مستقیم ظفیر'محمد مصطفی سعاداور شیخ حسین الدین نے کو شیخ مجاہد کی جانب سے مبارکباد

نظام آباد۔17دسمبر (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس ) 13 دسمبر سے 15 دسمبر تک تامل ناڈو کے دِندی گل شہر میں منعقد ہونے والے سی۔بی۔یس۔سی ساؤتھ زون(تامل ناڈو’ آندھراپردیش’ تلنگانہ پانڈچیری اور انڈمان نکوبار جزائر )اسپورٹس و شوٹنگ مقابلوں میں گن ٹرسٹ اسپورٹس اکیڈمی نظام آباد کے طلباء نے شاندار مظاہرہ کیا. شیخ مستقیم ظفیر’محمد مصطفی سعاداور شیخ حسن الدین نےرائفل شوٹنگ میں گولڈ میڈلس حاصل کئیے اور آنے والے قومی سطحی مقابلوں کیلئے بھی منتخب ہوئے. واضع رہے کے یہ طلباء SSR DISCOVERY SCHOOL میں زیرِ تعلیم ہیں. طلباء کے ان مظاہروں کو قابل فخر بتاتے ہوئے شیخ مجاہد جنرل سیکریٹری ۔گن ٹرسٹ اسپورٹس اکیڈمی نے طلباء اولیائے طلباء اور اکیڈمی کی تربیتی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی

 

اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی بہت اہمیت کے حامل ہیں. اور انہوں نے اولیائے طلباء سے گزارش کی ہے کہ وہ بچوں کی کھیل کود کے میدان میں ہمت افزائی کریں اور کھیل کود کے جذبہ کو پروان چڑھائیں تاکہ مستقبل میں ملک و قوم اور ملت کا نام روشن ہو.علاوہ از آن طلباء کے نظام آباد پہچنے پر ایس ایس آر ڈسکوری اسکول انتظامیہ کی جانب سے ان کا خیرمقدم کیا گیا انہیں تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button