جنرل نیوز

مدرسہ روضۃ الصالحات شادنگر عادل آباد کا پانچواں سالانہ عظیم الشان جلسہ بموقع تکمیل بخاری شریف و تقسیم اسناد 14/مارچ کو ۔ خواتین و طالبات سے شرکت و استفادہ کی اپیل

عادل آباد۔11/مارچ(اردو لیکس)حضرت مولانا عبدالرؤف صاحب اشاعتی ناظم مدرسہ روضۃ الصالحات کی اطلاع کے مطابق شہر مستقر عادل آباد کے محلہ شادنگر میں واقع طالبات کا دینی ادارہ مدرسہ روضۃ الصالحات کا پانچواں عظیم الشان سالانہ جلسہ "تکمیل درس بخاری شریف و اصلاح معاشرہ”بتاریخ 14/مارچ 2023 بروز منگل بوقت صبح 10 بجے تا ظہر بمقام عرفہ گارڈن سات نالہ روڈ عادل آباد میں مولانا محمد وصی الدین حسامی استاذ حدیث مدرسہ ہٰذا کی زیر سرپرستی منعقد کیا جارہا ہے۔

 

جبکہ جلسہ کی صدارت حضرت مولانا مفتی محمد مشہود الدین قاسمی استاذ حدیث ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد کریں گے۔مولانا عبدالرؤف اشاعتی کے مطابق حضرت مولانا مفتی محمد اسعد اللہ قاسمی شیخ الحدیث ادارہ اشرف العلوم ٹرسٹ حیدرآباد کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت ہوگی۔اور حضرت کا بصیرت افروز خطاب ہوگا۔اور حضرت مولانا اسعد اللہ صاحب مدرسہ ہٰذا کی طالبات کو بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس بھی دیں گے۔اس کے علاوہ مدرسہ گلشن عائشہ لاتور مہاراشٹر کی مشہور و معروف عالمہ فاضلہ صدر معلمہ (زوجہ پیر طریقت حضرت مولانا حافظ عبدالجبار صاحب مظاہری نقشبندی) کا خواتین میں بصیرت افروز خطاب بھی ہوگا۔

 

امسال مدرسہ روضۃ الصالحات سے دس خوش نصیب طالبات نے تکمیل دورہ حدیث کی سعادت حاصل کی ہے جن کو جلسے میں خمار فضیلت و سند فراغت سے نوازا جائے گا۔جلسہ کا آغاز 14/مارچ کو صبح 10 بجے ہوگا۔ناظم مدرسہ حضرت مولانا عبدالرؤف اشاعتی خطبہ استقبالیہ و مدرسہ کی کارگذاری کے فرائض انجام دیں گے۔جبکہ جلسہ کی نظامت حضرت مولانا عبدالعلیم خالد قاسمی استاذ حدیث و تفسیر مدرسہ ہٰذا و سرپرست دارالانصار ویلفیئر سوسائٹی کریں گے۔حافظ و قاری عبدالغفار کے اظہار تشکر پر جلسہ کا اختتام ہوگا۔جلسہ میں مدرسہ روضۃ الصالحات کی طالبات کا دلچسپ تعلیمی مظاہرہ ہوگا۔اس کے بعد مہمان صدر معلمہ کا خواتین میں خطاب ہوگا اور بعد خطاب دوپہر قریب 1 بجے حضرت مولانا اسعد اللہ قاسمی صاحب طالبات کو بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گے۔

 

ناظم مدرسہ و جمیع معلمین و معلمات مدرسہ روضۃ الصالحات شادنگر عادل آباد نے شہریان عادل آباد سے پرخلوص گذارش کی ہے کہ کثیر تعداد میں اپنے اپنے گھر کی خواتین کو اس جلسہ گاہ میں روانہ فرمائیں تاکہ اس بابرکت جلسہ تکمیل درس بخاری شریف سے مستفیض ہوں اور ثواب دارین حاصل فرمائیں۔

صدر معلمہ مدرسہ روضۃ الصالحات (زوجہ مولانا عبدالرؤف صاحب) اس موقع پر خواتین کے جلسہ کے انتظامات کی نگرانی و جلسہ کی نظامت کے فرائض انجام دیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button