جرائم و حادثات

کانگریس وزیر کے پرسنل سکریٹری کے پاس سے کروڑوں روپے کی نقدی برآمد

نئی دہلی _ 6 مئی ( اردولیکس ڈیسک) جھارکھنڈ کے کانگریس لیڈر و وزیر  دیہی ترقیات عالمگیر عالم کے پرسنل سکریٹری سنجیو لال کے پاس سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کروڑوں روپے کی نقدی برآمد کی ہے

 

بتایا گیا ہے کہ جھارکھنڈ کے محکمہ دیہی ترقی  میں ٹینڈر کمیشن کا اسکام ہوا تھا اس معاملے میں ای ڈی بڑی کارروائی کر رہی ہے۔ اس معاملے میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پی ایم ایل اے کے تحت 6 مقامات پر دھاوے کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ جھارکھنڈ کے دیہی ترقی کے وزیر عالمگیر عالم کے پرسنل سکریٹری سنجیو لال کے گھریلو ملازم کے گھر کی تلاشی لی گئی ہے۔ جس میں 25 کروڑ روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔ تلاشی کے دوران احاطے سے بھاری  نقدی برآمد ہوئی ہے جس کی گنتی جاری ہے۔

 

ای ڈی نے فروری 2023 میں جھارکھنڈ دیہی ترقی کے  محکمہ کے چیف انجینئر وریندر رام کو کچھ اسکیموں کے نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ گرفتار انجینئر وریندر رام کے معاملے میں ای ڈی کی  ٹیم نے جھارکھنڈ کے دیہی ترقی کے وزیر عالمگیر عالم کے پرسنل سکریٹری سنجیو لال کے گھریلو ملازم کے گھر سے 25 کروڑ روپے کی نقد رقم آج  برآمد کی ہے۔

 

ای ڈی نے جھارکھنڈ کے دیہی ترقی محکمہ کے چیف انجینئر وریندر رام کو فروری 2023 میں کچھ اسکیموں کے نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

فروری 2023 میں، ای ڈی کی ٹیم نے منی لانڈرنگ کیس میں دیہی ترقی کے محکمے کے سابق چیف انجینئر وریندر رام کے گھر پر چھاپہ مارا تھا اور انہیں گرفتار کیا تھا۔ وریندر رام اب بھی جیل میں ہیں۔ آج کے یہ دھاوے اسی کیس کی تفتیش کی کڑی بتایا جاتا ہے۔ ای ڈی کی ٹیم رانچی کے سیل سٹی میں انجینئر وکاس کمار کی رہائش گاہ سمیت شہر کے بریاتو، مورہابادی اور بوڈیا میں کل 9  مقامات پر دھاوے کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button