جرائم و حادثات

حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں پرانے شہر کے دو پہلوانوں کے درمیان تصادم _ کئی افراد زخمی

حیدرآباد _ 6 اکتوبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں مودی کیسری کے فائنل  کشتی مقابلے میں پرانے شہر کے پہلوانوں کے درمیان ہوئے ریسلنگ مقابلے میدان جنگ میں تبدیل ہوگئے۔ جھگڑا ظفر پیلوان اور سلام بن یوسف  پیلوان کے گھر والوں کے درمیان ہوا۔ پیلوانوں نے ایک دوسرے پر کرسیوں سے مار لیا۔  جیت حاصل کرنے کے معاملے میں ان دو پہلوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا ۔ ان کی مار پیٹ سے سامعین وہاں سے بھاگ گئے۔

اس لڑائی میں 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا  مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

سائبرآباد پولیس نے اسٹیڈیم پہنچ کر دونوں گروپوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ تب تک  تر فرنیچر اور کرسیاں تباہ ہو گئیں۔ واقعہ پر  دونوں گروپوں نے پولیس اسٹیشن میں ایک دوسرے کے خلاف شکایت کی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔ لڑائی میں ملوث کچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button