نیشنل

اور جب پولیس نے شاکر صاحب زندہ باد کے نعرے کو دوسرا نعرہ سمجھ کر مجلسی قائدین کے خلاف درج کرلیا مقدمہ!

جھارکھنڈ میں دو مڑی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کی مہم کے ایک حصے کے طور پر صدر مجلس اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے ایک جلسہ عام میں ایک شخص نے   اپنے مقامی لیڈر شاکر کی تائید میں ” شاکر صاحب زندہ باد ” کے لگائے لیکن پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کی بنیاد پر ” پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے الزام میں  ایک مقدمہ درج کیا ہے ۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ویڈیو میں صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی کو اپنی تقریر کے دوران یہ کہتے ہوئے واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ انھوں نے نعرے لگانے والے شخص سے مخاطب ہو کر کہہ رہے ہیں کہ ” ارے  سنو ، شاکر صاحب لے کر آئے کیا تم کو ادھر ؟ سنو ہماری بات؟

 

ویڈیو میں واضح طور پر صدر مجلس کی آواز سنائی دے رہی ہے اس کے باوجود پولیس نے ڈومری اسمبلی حلقہ مجلس کے امیدوار عبدالمبین رضوی کے ساتھ آرگنائزر مظفر حسن نورانی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

اس سیٹ پر 5 ستمبر کو ضمنی انتخاب ہوگا جو ڈومری کے ایم ایل اے جگرناتھ مہتو (جے ایم ایم) کی موت کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ اس نشست پر انتخاب لڑنے والے مجلس کے امیدوار عبدالمبین رضوی کی تائید میں چہارشنبہ کو ایک ریلی نکالی گئی۔ اسد الدین اویسی کی تقریر کے دوران اجلاس میں شریک ایک شخص نے  نعرے لگائے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

 

گرڈیہ ضلع کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ڈومری پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جھارکھنڈ ایم آئی ایم کے صدر ایم ڈی شاکر نے کہا کہ یہ اس ویڈیو سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ شاکر نے پولیس کے رویے کی مذمت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button