تلنگانہ

اسکاننگ سنٹر جانے والی خواتین شک ہونے پر پولیس سے شکایت کریں  : کمشنر پولیس نظام آباد

اسکاننگ سنٹر جانے والی خواتین شک ہونے پر پولیس سے شکایت کریں 

نظام آباد پولیس کمشنر کلمیشور نے اسکاننگ سنٹر پر صرف میڈیکل اسٹاف کو رہنے کی دی ہدایت

نظام آباد:30/مئی (اردو لیکس) نظام آباد پولیس کمشنر مسٹر کلمیشور نے کہاکہ خواتین کی عریاں فوٹو و ویڈیو نکالنے والے ایاپپا اسکاننگ سنٹر آپریٹر نظام آباد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کیس درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماباقی اسکاننگ سنٹرس کی بھی تنقیح کی جائے گی

 

۔ جس کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ پولیس کمشنر کلمیشور نے خواتین سے کہاکہ اسکاننگ سنٹر جانے والی خواتین کو اگر کوئی شک و شبہ ہو تو وہ ڈاکٹر سے یا پولیس سے فریاد و شکایت کریں۔

 

انہوں نے کہاکہ اسکاننگ سنٹر میں صرف میڈیکل اسٹاف ہی ہونا چاہئے نان میڈیکل اسٹاف کو ہر گز اجازت نہ دی جائے۔ اس طرح کے شرمناک واقعات نہ ہونے کیلئے ڈاکٹر س ہر ممکن اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button