تلنگانہ

ایجنٹس کی غیر موجودگی میں پوسٹل بیالٹس کھولنے کا الزام۔کانگریس کا احتجاج

حیدرآباد: ضلع رنگا ریڈی ابراہیم پٹنم آر ڈی او آفیس کے پاس کانگریس کے قائدین اور آزاد امیدواروں نے احتجاج کیا جس کی وجہ سے کشیدگی پھیل گئی۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو محفوظ رکھے گئے اسٹرانگ روم کی سیل توڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا۔

 

اسٹرانگ روم میں پائے جانے والے پوسٹل بیالٹس آر ڈی او دفتر میں نظر آئے جس پر کانگریس پارٹی کے قائدین اور آزاد امیدواروں کے علاوہ ایجنٹس نے عہدیداروں سے بحث کی۔ پوسٹل بیلٹ باکس کی سیل ٹوٹی ہوئی تھی اور اس میں بیلٹس نہیں تھے۔ ابراہیم پٹنم حلقہ میں 3057 پوسٹل ووٹ ڈالے گئے تھے۔ اس سے متعلق چھ چھ باکس جو اسٹرانگ روم میں رہنے تھےآر ڈی او دفتر میں پائے گئے

 

جس پر کانگریس قائدین نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ وہ عہدیداروں سے بحث پر اتر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایجنٹس کی عدم موجودگی میں بیالٹس کیسے کھولے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button