جرائم و حادثات

عادل آباد میں اے ٹی ایم مشین کو توڑنے کی کوشش کرنے والا عادی سارق گرفتار

عادل آباد پولیس نے چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث ایک سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے پاس سے مسروقہ مال اور نقدی ضبط کرلی۔ ڈی ایس پی امریندر نے آج نے شام عادل آباد ون ٹاؤن سی آئی کے ستیہ نارائنا، ایس آئیز جی نارائنا، اے ہری بابو، اشوک، انجماں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عادل آباد کے کیلاش نگر کا رہنے والا آٹو ڈرائیور محمد اعجاز کو آج صبح 4 بجے کنیاکاپرمیشوری مندر، اشوک روڈ، عادل آباد میں ایس بی آئی اے ٹی ایم مشین کو توڑنے کی کوشش کے دوران عادل آباد-1 ٹاؤن پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزم بھاگنے لگا تاہم پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

 

ڈی ایس پی نے بتایا کہ آٹو ڈرائیور ہونے کی وجہ سے ملزم شراب پینے جیسی بری عادت کا عادی ہو گیا اور اس نے چوری کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس کے پاس اتنی رقم نہیں تھی کہ وہ اپنی خواہشات پوری کر سکے۔اس نے 8 جنوری کو رات 10 بجے ویراج ریسٹورنٹ، عادل آباد سے ایک موٹر سائیکل (نمبر AP01-AC-8181،) کی چوری کی۔ چوری کی گاڑی پر گھر جاتے ہوئے اس نے بس اسٹینڈ کے سامنے نالندہ کالج کمپلیکس کی اے ٹی ایم مشین کو بھی توڑنے کی کوشش کی تھی ۔ پولیس کے خوف سے بھاگ کر وہ مہاراشٹر کے کنوٹ گیا اور موٹرسائیکل بیچنے کی کوشش کی لیکن کوئی بھی اس کی گاڑی خریدنے کے لیے آگے نہ آیا۔ملزم 11 جنوری کی رات عادل آباد واپس آکر دوبارہ اے ٹی ایم مشین کو توڑنے کی کوشش کی اس دوران وہ پکڑا گیا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button