Uncategorized

گستاخ نوپور شرما کو گن لائسنس مل گیا

نئی دہلی _ 12 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) بی جے پی سے معطل ترجمان گستاخ نوپور شرما کو گن لائسنس مل گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسے  گن  کا لائسنس اپنے دفاع کے لیے دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شرما نے بندوق کے لائسنس کے لیے درخواست دی تھی کیونکہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔

 

گزشتہ سال مئی میں ایک ٹی وی مباحثے کے دوران بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم   کے بارے میں گستاخانہ ریمارکس کیے تھے جس کی ملک سے لے کر بین الاقوامی سطح تک مخالفت ہوئی تھی۔ نوپور کے تبصرے سے جہاں ملک کی کئی ریاستوں میں احتجاج ہوا وہیں کئی مسلم ممالک نے بھی اس بیان کی مذمت کی۔

 

نوپور شرما کے خلاف کئی ریاستوں میں مقدمات درج ہیں۔ نوپور کے تبصرے کی حمایت کرنے والوں کو دھمکیاں بھی ملیں۔ اور متنازعہ ریمارک کی تائید  کرنے والے فارماسسٹ امیش کولہے کو جون میں امراوتی، مہاراشٹر میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کے کچھ دنوں بعد راجستھان کے ادے پور میں ایک درزی، جس نے سوشل میڈیا پر نوپور شرما کی حمایت کی تھی، اس کا بھی قتل کر دیا گیا تھا میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دو واقعات کے بعد سے نوپور شرما کافی سہمی ہوئی ہے اور اپنی جان کو خطرہ لاحق قرار دیتے ہوئے کئی مہینوں سے روپوش ہو گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button