تلنگانہ

اردو ٹیچرس اسوسی ایشن نے پی آر سی کمیشن کو تجاویز پیش کیں

محبوب نگر _ 16 مئی ( پریس  نوٹ) خواجہ قطب الدین ریاستی صدر اُردو ٹیچرس اسوسی ایشن ریاستِ تلنگانہ کی قیادت میں آج سری ین شیوا شنکر صاحب ائی اے ایس (وظیفہ یاب) کمشنر برائے دوسری تنخواہ پر نظر ثانی کمیشن ریاست تلنگانہ حیدراباد سے ملاقات کرتے ہوئے اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ کی جانب سے دوسری پی ار سی تجاویز پیش کی گئی ہے. تنخواہ پر نظرثانی کمیشن کا اجرا مندرجزیل مضمون کے حوالے سے ہم اس بات کا اظہار چند سطر یوں سے گوشوں گزار کر رہے ہے جوحسب ذیل ہیں۔ *موجودہ بنیادی تنخواہ 2023 جولائی% 33.76 کے ساتھ شامل ہونے چاہئیں ۔%51 کے ساتھ فٹمنٹ ہو نی چاہیے .کم از کم بنیادی تنخواہ -/35000 اور زیادہ سے زیادہ -/290,000 ہونے چاہیے۔

*یس جی ٹی کے لیے کم از کم بنیادی تنخواہ-/55010 اور زیادہ سے زیادہ-/ 173230 ۔

*اسکول اسسٹنٹ کے لیے کم از کم بنیادی تنخواہ -/70940 اور زیادہ سے زیادہ -/2,00360۔

*جی ہچ یم کے لیے کم از کم بنیادی تنخواہ -/91960 اور زیادہ سے زیادہ /-2,39480 ہونی چاہیے۔

*مکان کا کرایہ فیصد کے طور پر لیا جائے۔

26% حیدراباد میں

18% کارپوریشن۔

17% ضلع مستقر

15% مونسپالٹی۔

13% قصبہ و گاؤں ۔

*کسی بھی دوا خانے میں علاج کروانے والے ملازمین کو صحت اسکیم کی خاص ادائیگی۔

*ہر سال اساتذہ کے لیے 24 EL’s اور 30, HPL’sفراہم ہونا چاہیے.

*اساتذہ ملازمین کو سال میں دو بار ترقی دی جائے۔

*وظیفہ پر سبکدوشی پر ریاستی حکومت کی گریچوٹی کو 16 لاکھ سے بڑا کر 25 لاکھ روپے کی جائے۔

*جسمانی خرابی الائنس موجود رقم سے دگنا کیا جائے۔

*بعض مدرسہ فوقانیہ میں گریڈ 2 اساتذہ اسکول اسسٹنٹ کے برابر کام کر رہے ہیں جیسے ایس جی ٹی ، یو پی ٹی، پی ای بی وغیرہ ان اساتذہ کو اعزازی کے طور پر فی گھنٹہ 200 مقرر کیا جائے۔

*ملازمین کی موت واقع ہو تو جو رقم دی جاتی ہے 20 ہزار روپے بڑھا کر 30 ہزار کی جائے۔خصوصی ایکریمنٹ گی حد 5 سال سے 25 سال تک 5 اسٹیجس رکھے جانے

اور بھی تفصیلات داخل کیے گیے.

ریاست تلنگانہ کے لیے دوسری تنخواہ پر نظر ثانی کے لیے اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ کی تجاویز کو پیش کی ہے. نو ٹ کرتے ہوئےکمیشن نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا اس موقع پر خواجہ قطب الدین

ریاستی صدر و محمد شکیل احمد ریاستی معتمد عمومی

اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن تلنگانہ۔ محمد سلام خان صدر محبوب نگر , محمد امتیاز احمد متعمد ناگرکرنول, محمد ناظر ریاستی خزانچی و دیگر اراکین اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ریاستِ تلنگانہ نے شرکت کی .

متعلقہ خبریں

Back to top button