بہادر پورہ کے پولنگ بوتھ میں دھاندلیوں کا جھوٹا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں بی جے پی کارپوریٹر گرفتار

حیدرآباد_ 16 مئی ( نواب ابرار) حیدرآباد کے ملکاجگیری ڈیویژن کے بی جے پی کارپوریٹر شراون کو سائبر کرائم پولیس نے آنند باغ میں واقع بی جے پی پارٹی کے دفتر سے حراست میں لیا۔ اس نے بہادر پورہ پولنگ بوتھ میں دھاندلیوں کا الزام لگاتے ہوئے ایک پرانا ویڈیو پوسٹ کیا جبکہ اس ویڈیو کا تعلق مغربی بنگال 2022 کے انتخابات سے تھا۔
یہ ویڈیو حیدرآباد میں پارلیمانی انتخابات کی پولنگ کے دن پیر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس کی پولیس اور الیکشن کمیشن نے تحقیقات کرتے ہوئے اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا اور واضح کیا کہ یہ ویڈیو مغربی بنگال کے ایک پولنگ بوتھ کا ہے جو 2022 میں لیا گیا تھا
#Malkajgiri corporator Sravan was taken by #cybercrime cops from #BJP Party office in Anandbagh.He posted a video alleging rigging in #Bahadurpura polling booth while the #VIDEO belonged to the West Bengal 2022 elections pic.twitter.com/9j6LIgF2FT
— Nawab Abrar (@nawababrar131) May 16, 2024