تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری _ 21 مارچ تک بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد _ 16 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے کئی اضلاع میں ہفتہ کی رات تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ اور بعض اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔

تلنگانہ کے سابقہ اضلاع کریم نگر ،  نظام آباد  میں ہفتہ کی شام موسلا دھار بارش ہوئی۔ راجنا سرسلہ ضلع کے ویرناپلی منڈل، ادیواڈیپاڈیرا، ونپلی، گرجناپلی اور مدملی میں تقریباً ایک گھنٹے تک زبردست ژالہ باری ہوئی۔  بڑے اولے گرے جس سے چاول کی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ نظام آباد ضلع کے سری کونڈہ، دھر پلی، اندلوائی، ڈچ پلی اور دیگر منڈلوں میں بارش کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔ کئی اضلاع میں آم کی فصل کو بھی نقصان پہنچا ہے

محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے چند اضلاع میں 21 مارچ تک بارش کی پیش قیاسی کی ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button