تلنگانہ

یو پی ایس سی سی ایس امتحان میں کامیاب برہان کے والدین کو ایم ایس ایجوکیشن کا عمرہ کے سفر کا تحفہ

حیدرآباد۔ 10 جون (پریس ریلیز)ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے طالب علم محمد برہان زماں کی کامیابی پرآج ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کارپوریٹ آفس مانصاحب ٹینک میں ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ان کے والدین کو بھی مدعو کیا گیا۔اس موقع پر جناب محمد لطیف خان نے برہان الزماں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے یو پی ایس سی میں آل انڈیا 768 رینک حاصل کیا اور کہا کہ یہ بڑی جہد اور استقامت کا پھل ہے۔ یہ ایسا اچیومنٹ جس کو سونچنے کر ہی طبعیت بحال ہوجائے۔ کسی اسٹوڈنٹ کو یہ خیال آجائے کہ وہ سیول سرونٹ بن رہا ہے تو اس کے لئے وہ خیال ہی عید کے مانند ہے۔ اس خواب کو برہان نے سچا تعبیر کیا ہے۔

 

 

ان کی یہ کامیابی ایم ایس کے تاج میں جڑے ہیرے کے مانند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بتیس سال پہلے جب ہم نے ایم ایس قائم کیا وہ بھی ایک خواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اللہ کے تعالیٰ کے کرم سے ایس ایس سی ایم ایس کو پورے اسٹیٹ لیول پرہائی ایسٹ مارکس آنا شروع ہوگئے پھر انٹر میڈیٹ میں اسٹیٹ رینکس آنا شروع ہوگئے اور یہ سلسلہ سال 2005 سے مسلسل چل رہا ہے۔ اسکے بعد آئی آئی ٹی اور نیٹ میں کامیابیاں ملتی گئیں اور اس کے بعد اللہ کے فضل سے اب آئی اے ایس اکیڈیمی کی ابتدا ہی میں ہی یہ بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔ ابتک ملک کو ایم ایس نے 3 آئی اے ایس دیئے ہیں۔ محمد لطیف خان نےکہا کہ ایم ایس کا 2036 تک ملک کو 100 سیول سرونٹس دینےکا ٹارگیٹ ہے۔2019 میں ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کےمحمد فیضان احمد نے یو پی ایس سی 2019 میں آل انڈیا 58 رینک اور اسی امتحان میں محمد حارث سمیر نے آل انڈیا 270 واں رینک حاصل کیا تھا ۔ اس موقع پر ایم ایس آئی اےایس اکیڈیمی کےان دو سابقہ طلبہ کی کامیابی کو یاد کیا گیا۔اس تقریب میں برہان کی کامیابی پر ان کے والدین کو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی جانب سے عمرہ کے سفر پر بھیجنے کا اعلان کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ کسی کی بھی کامیابی والدین کی محنتوں کا صلہ ہے۔

 

 

تقریب میں منیجنگ ڈاکٹر انور احمد نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے لئے اثاثہ ہیں مستقبل ملک کو مضبوط کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس کی جانب سے طلبہ کے لیے اسکو ل لیول سے ہی آئی اے ایس بنانے کا کام جاری ہے۔ایم ایس کے اولمپیاس پروگرام میں طلبہ یو پی ایس سی کو بنیادی تعلیم دی جاتی ہے۔ انور احمد نے اس موقع پر ایک اعلان کیا کہ ایم ایس آئی اے ایس کا آل انڈیا لیول پر بہت جلد ٹیسٹ عمل میں آئے گا جس میں ملک بھر میں 80 سے زائد سنٹرز ہونگے ۔ ٹیسٹ کے بعد انٹرویو کے لئے حیدرآباد اوردہلی میں سنٹر قائم کئے جائیں گے۔ منتخب طلبہ کو میں ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں فری قیام وطعَام کے ساتھ اعلٰی معیاری کوچنگ دی جائے گی اور سلسلہ میں اندرون ایک ہفتہ میں نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گی۔

 

 

اس موقع پر برہان الزماں نے خطاب کیا انہوں نے اپنے یوپی ایس سی کے مراحل بیان کئیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گریجویشن کے بعد سے لگاتار کوشش کررہے ہیں۔ اور وہ چوتھی کوشش میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نےکہا کہ وہ اس دوران 4 پریلیمس 3 مینس اور 3 انٹرویو دیئے۔ انہوں نے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی اور انتظامیہ کی طرف سےفل سپورٹ ملنے پر شکریہ کا اظہار کیا۔ اور انہوں طلبہ کو مشورہ دیا کہ اگر کامیاب بننا ہے تو ناکامی سے دلبرداشتہ نہ ہوں اورکامیابی کے لئےپھر سے کوشش کریں کامیابی ضروری ملے گی۔ دلی کوشش کو حقیقت میں بدلیں۔ یو پی ایس سی میں کامیابی کے لیئے خود میں اعتماد ضروری ہے۔

 

 

اس موقع پر ایم ایس آئی اے ایس کی نئی بیچ کے طلبہ کو بھی مدعو کیا گیا۔ اس تقریب میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیرمین محمد لطیف خان، وائس چیرپرسن نزہت صوفی خان ، سینئر ڈائرکٹر ڈاکٹر معظم حسین اور اکیڈمک ڈائرکٹر سید حمید نےبھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button