جرائم و حادثات

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے گھرمیں چوری

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے مکان میں سرقہ واردات ہوئی جس دوران چور گھر سے قیمتی سامان چرا کر لے گئے۔ گزشتہ ہفتے اداکارہ شلپا کے منیجر نے ان کے جوہو میں واقع گھر سے قیمتی اشیا چوری ہونے سے متعلق مقدمہ درج کروایا تھا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث 2 ملزمینکو گرفتار کرلیا ہے۔ چوی کا معاملہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ شلپا اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیوں گزارنے کیلئے ملک سے باہر گئی ہوئی تھیں ،

 

 

پولیس کے مطابق اداکارہ کے ارکان خاندان کی غیر موجودگی میں دو سارق گھر کی 25 فٹ بلند دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور اداکارہ کے گھر کے ماسٹر بیڈ روم ، ڈائننگ روم اور اداکارہ کی بیٹی کے کمرے سے قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرو کی مدد سے چوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button