جرائم و حادثات

شوہربے بیوی پر فائرنگ کردی۔ تلنگانہ کے کتہ گوڑم میں واقعہ

حیدرآباد: شوہرنے اپنی بیوی پر فائرنگ کردی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کتہ گوڑم میں جمعرات کو پیش آیا۔ جولورو پاڈو منڈل کے ایک تانڈہ میں رہنے والے شنکرنامی شخص نے گھریلو جھگڑوں کے چلتے اپنی بیوی شانتی پر دیسی ساختہ بندوق سے فائرنگ کردی جس کی وجہہ سے خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو علاج کیلئے ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے جبکہ اس کا شوہرفراری میں ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس جوڑے کو تین بچے ہیں۔ پولیس ملزم کو تلاش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button