کویتا کی نئی سیاسی پارٹی "تلنگانہ راشٹر سینا” کا قیام

حیدرآباد: تلنگانہ میں ایک نئی سیاسی پارٹی قائم ہوئی ہے۔
تلنگانہ میں ایک نئی سیاسی جماعت کا قیام عمل میں آیا ہے۔ سابق ایم ایل سی اور تلنگانہ جاگروتی کی صدر کلواکنٹلا کویتا نے اپنی نئی پارٹی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
میڑچل ضلع کے منیرآباد میں واقع ایک کنونشن میں منعقدہ بڑے جلسے کے دوران انہوں نے اپنی پارٹی کا نام تلنگانہ راشٹرا سینا (TRS) رکھنے کا اعلان کیا اور پارٹی پرچم بھی جاری کیا۔ پرچم میں پیلے پس منظر پر نیلے رنگ میں تلنگانہ کا نقشہ اور TRS درج ہے۔
تلنگانہ جاگروتی کی صدر کویتا نے کہا کہ وہ لازمی طور پر وزیرِ اعلیٰ بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ایک نئے انقلاب کی شروعات ہو چکی ہے ۔پارٹی کے قیام کے موقع پر میڑچل ضلع کے منیرآباد میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا گیا۔
جلسے کے لیے ریلی کی شکل میں جانےکے دوران کویتا سے میڈیا نے سوال کیا تو انہوں نے یہ جواب دیا۔ قبل ازیں انھوں نے گن
پارک پہنچ کر تلنگانہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور وہاں سے منیرآباد کے لیے ریلی کی شکل میں روانہ ہوئیں۔




