نیشنل

اوتار 2 فلم دیکھنے کے دوران ایک شخص کی سینما ہال میں ہارٹ اٹیک سے موت

وجے واڑہ _ آندھراپردیش میں اوتار 2 فلم دیکھنے کے دوران ہارٹ اٹیک سے سینما ہال میں  ایک شخص کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے کاکناڈا میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق یہ شخص حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ”اوتار2“کو کاکناڈا کی ایک تھیٹر میں دیکھ رہا تھا کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔اس شخص کی شناخت سرینو کے طورپر کی گئی ہے۔سرینواپنے بھائی کے ساتھ فلم دیکھ رہا تھا۔اس کے بھائی کاکہنا ہے کہ فلم دیکھنے کے دوران اچانک سرینوگرپڑا۔اس کو فوری طورپر ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔ چند دن قبل بھی اسی فلم کو دیکھنے والے ایک شخص کی مہاراشٹرا کے ایک سینما ہال میں ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button