جرائم و حادثات

اسکوٹی کو ٹکر دینے کے بعد اسکارپیو چار افراد کو گھیسٹ کر 100 میٹر تک لے گئی _ ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

لکھنو _ 31 مئی ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش کی دارالحکومت  لکھنؤ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ۔جہاں علی گنج کے گلچین مندر کے قریب منگل کی دیر رات تقریباً 2 بجے ایک تیز رفتار اسکارپیو نے اسکوٹی کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد اسکوٹی اسکارپیو کے نیچے پھنس گئی۔ اسکوٹی پر سوار جوڑا اور دو بچوں کو تقریباً 100 میٹر تک اسکارپیو گھسیٹتے ہوئے لے گئی ۔ اس حادثے میں ایک ہی  خاندان کے چاروں افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں سنسنی مچ گئی۔

 

تیز رفتار اسکارپیو کار نے   اسکوٹی کو تقریباً 100 میٹر تک گھسیٹتا رہا اور آخر کار ایک کھمبے سے ٹکرا گئی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وکاس نگر پولیس اسٹیشن کے ھاوس آفیسر شیوانند مشرا فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے اسکوٹی میں پھنسے جوڑے اور 2 بچوں کو باہر نکالا۔ حادثے میں شدید زخمی جوڑے اور بچوں کو فوری طور پر کے جی ایم یو ٹراما سینٹر لے جایا گیا، لیکن اسپتال کے ڈاکٹروں نے چاروں کو مردہ قرار دیا۔

 

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسکارپیو ٹیڑھی پلہ کی جانب سے آرہی تھی۔ گلچین مندر سے تقریباً 100 میٹر پہلے اسکوٹی سے ٹکرا گئی۔ تمام اسکوٹی سوار اسکارپیو کے نیچے آگئے۔ اسکوٹی اور لوگ اسکارپیو میں پھنس کر گھسیٹ رہے تھے۔ ایک زوردار چیخنے کی آواز آئی۔ چنگاریاں اڑ رہی تھیں۔ لیکن  آگ نہیں لگی۔

 

ڈی سی پی نارتھ زون قاسم عابدی نے کہا کہ پولیس نے اسکوٹی نمبر کی بنیاد  پر چاروں مرنے والوں کی شناخت کی گئی ہے ۔ متوفی اسکوٹی ڈرائیور کی شناخت سیتا پور کے رہنے والے رام سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ دوسرے مرنے والوں میں رام سنگھ کی بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button