مبارکباد

ڈاکٹر باپو ریڈی کی امریکہ سے وطن واپسی پرنظام آباد تلک گارڈن واکر و اوپن جم کے اراکین کی جانب سے تہنیتی تقریب کا انعقاد

نظام آباد یکم ستمبر (محمد یوسف الدین خان نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس/اردو لیکس)

ڈاکٹر باپو ریڈی (ایم ڈی) جنرل فزیشن کی امریکہ سے وطن واپسی پر تلک گارڈن واکر ایسوسی ایشن و اوپن جم کے اراکین نے آج صبح تلک گارڈن نظام آباد میں ان کے اعزاز میں ایک تہینتی تقریب کا انعقاد عمل لاتے ہوئے ان کی گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنت پیش کی اس موقع پر ڈاکٹر باپو ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے اپنے دورے امریکہ کے تاثرات سے واقف کروایا انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں ہندوستانی تارکین وطن کو قدر و منزلت کی نظر دیکھ جاتا ہے ہندوستانی سے تعلق رکھنے والے طلباء کی ایک کثیر تعداد اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی ہے انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ دینے کی ضرورت کا اظہار کیا تلک گارڈن واکرس ایسوسی ایشن کی جانب سے تہنت پیش کرنے پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا اس موقع پر گنگا دھر (ایڈوکیٹ )،محمد اختر الدین (اونر ثناء فٹ ویر آعظم روڈ) شیخ ممتاز علی (سوشل ورکر ) خورشید علی قریشی (ایکسرے ٹیکنیشن) محمد خسرو (ٹرانسپورٹ )کشٹیا، پینٹیا، یوگا دھنراج (موظف سپریڈنٹ عدالت) محمد اخلاق احمد (موظف یس بی آئی) شیخ اکبر احمد قائد ٹی آر ایس پارٹی کے علاوہ دیگر موجود تھے علاوہ ازیں محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس نظام آباد نے ڈاکٹر باپو ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں امریکہ کے دورے کی وطن واپسی پر وہاں کے حالات سے واقفیت حاصل کی انہوں نے بتایا کہ ان کے دو فرزند وہاں پر مقیم ہیں امریکہ میں قیام کے دوران بین الاقوامی تیلگو زبان کانفرنس میں شرکت کی اور بے شمار ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن سے ملاقات کی

متعلقہ خبریں

Back to top button