جنرل نیوز

میدک کے سدھارتھ ماڈل اسکول میں سنکراتی تہوار کے پیشِ نظر مگو ڈیزائن مقابلوں کا انعقاد

میدک14جنوری(اردو لیکس نیوز(ابو فیضان میدک)میونسپل کمشنر جانکی رام ساگر نے کہا کہ سنکرانتی کا مہینہ ثقافتی روایات کا تہوار ہے۔ سنکرانتی تہوار کے موقع پر 11 ویں وارڈ کے کونسلر سمیو الدین کی رہنمائی میں جمعہ کو مقامی سدھارتھ میڈل ہائی اسکول کے احاطے میں مگو ڈیزائن مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ سنکرانتی مگل کے مقابلے خواتین میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

تلگو لوگوں کی ثقافتی روایات کو برقرار رکھنا اور تمام خواتین کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانا قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام آج کی نسل کی نوجوان خواتین کے لئے مگو کے مقابولوں کی طرف راغب ہونے کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ کو کو پلاسٹک سے پاک علاقہ بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر،سدھارتا گروپ آف اسکول کے چئیرمین مسٹر سرینواس چودھری،اسکول پرنسل ساؤندھریا رانی،کمشنر بلدیہ میدک مسٹر جانکی رام ساگر،شانٹری انسپکٹر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔اس موقع پر سب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اور مگو کے مقابلوں میں سبقت حاصل کرنے والے 3 افراد کو انعامات سے نوازا گیا اور ساتھ ہی ساتھ تمام شرکاء کو بھی انعامات دئے گئے۔اس موقع پر کمشنر بلدیہ کے علاوہ مہمانوں کی شال پوشی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button