نیشنل

راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی نامناسب: ایم وینکیا نائیڈو

حیدرآباد: سابق نائب صدرجمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے خیال ظاہرکیا ہے کہ آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی مناسب نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انھوں نے اتوارکے حیدرآباد میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کے ساتھ ہمدردی کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے انتہاپسندوں سے چوکس رہنے کی اپیل کی ہے۔ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ شخصی رائے اورسیاسی رائے میں فرق ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button