نیشنل

ٹریفک جام میں پھنس گئی ٹرین۔ عجیب و غریب واقعہ کا ویڈیو وائرل

نئی دہلی: اکثر جب ٹرین ریلوے ٹریک سے گزرتی ہے تو ٹریفک کو روک دیا جاتا ہے تاکہ ٹرین آسانی کے ساتھ گزر جائے اور اسے کوئی خلل اندازی نہ ہو لیکن سوچئیے کہ کبھی ایسا ہو کہ ریلوے ٹریک پر ٹریفک جام ہو جائے اور ٹرین کو رکنا پڑے تو کیا ہوگا؟ ایسا ہی عجیب و غریب واقعہ بنارس میں پیش آیا ۔

 

 

کیا آپ نے کبھی ٹرین کو ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے دیکھا ہے؟ نہیں دیکھا تو آئیے دکھاتے ہیں۔ بنارس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریلوے کراسنگ پر ایسا ٹریفک جام تھا کہ ٹرین بھی اس میں پھنس گئی۔ لوگ رکی ہوئی ٹرین کی پرواہ کئیے بغیر ٹریک پر سے گاڑیاں لےکر گزررہے تھے۔

 

 

لوکو پائلٹ ڈرائیورس لوگوں کو خبردار کرنے اور ہٹانے کے لیے ہارن بھی بجارہے تھے لیکن اس کا کوئی اثر ہوتا نظر نہیں آرہا تھا۔ ویڈیو دیکھئیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button