تلنگانہ

حیدرآباد کے علاقے کنگ کوٹھی میں دھماکے کے ساتھ بھیانک آگ ، ایک شخص زندہ جل کر ہلاک _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 25 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد کے علاقے کنگ کوٹھی میں ایک کار کے گیارج میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔جس میں ایک شخص کے زندہ جل کر ہلاک ہونے کی اطلاع ہے آگ لگنے کا یہ واقعہ جمعہ کی رات تین بجے کے بعد پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کامینینی ہاسپٹل کے قریب کنگ کوٹھی میں واقع ایک کار گیارج میں اچانک دھماکہ ہوا اور کچھ ہی دیر میں آگ نے سارے گیارج کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس موقع پر کار میں سو رہا سیکورٹی گارڈ زندہ جل گیا۔اس حادثہ میں 5 کاریں مکمل طور پر جل گئیں۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار نے آگ پر قابو لیا ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button