جرائم و حادثات

تلنگانہ کے کھمم شہر میں خوفناک سڑک حادثہ، دو نوجوان ہلاک ایک زخمی

تلنگانہ کے کھمم شہر میں جمعہ کی آدھی رات پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے جبکہ ایک نوجوان زخمی ہے یہ حادثہ چرچ کمپاؤنڈ فلائی اوور پر پیش آیا۔جہاں تین نوجوان ایک موٹر بائیک پر تیزی کے ساتھ جا رہے تھے کہ ان کی بائیک بے قابو ہو کر فلائی اوور برج کے ریلنگ سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ موقع پر ہی دو نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی شناخت پی شیواراماکرشنا اور پی اودے ساکن مودیگنڈہ منڈل میڈپلی کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے دونوں نعشوں کو ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا اور زخمی نوجوان کو ہاسپٹل میں داخل کرایا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button