نیشنل

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے جاری کی 124 امیدواروں کی پہلی فہرست _ 8 مسلم امیدواروں کے نام شامل

بنگلورو _ 25 مارچ ( اردولیکس) کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی نے 124 امیدواروں کے ساتھ پہلی فہرست جاری کی ہے جن میں  8 مسلم امیدوار بھی شامل ہیں مسلم امیدواروں میں زیادہ تر سیٹنگ ایم ایل اے ہیں ان میں محترمہ کنیز فاطمہ، رحیم خان، رضوان احمد، این اے حارث،ضمیر احمد خان، اقبال حسین،یو ٹی عبدالقادر علی فرید، اور تنویر سیٹھ شامل ہیں

۔پہلی فہرست میں پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق چیف منسٹر سدارامیا اور پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار بھی شامل ہیں۔ سدھا رامایا اپنے بیٹے کی سیٹ سے الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ شیوکمار کنکا پورہ حلقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

سدارامیا نے اس سے قبل میسور کے ورونہ حلقہ سے انتخاب لڑا تھا اور کئی بار جیتا تھا۔ تاہم، سدارامیا نے 2018 کے اسمبلی انتخابات میں اپنے بیٹے یتیندرا سدارامیا کے لیے اپنی سیٹ قربان کر دی۔ پھر بادامی سے الیکشن لڑا اور جیت گئے اگلے انتخابات میں، ابتدائی طور پر ان کے کولار حلقہ سے انتخاب لڑنے کی امید تھی۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ سدھا رمیا نے یہ فیصلہ کولار کے بجائے ورونہ سے انتخاب لڑنے کے راہول گاندھی کے مشورہ پر لیا ہے۔

 

چونکہ سدا رامیا ورونہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ ان کے فرزند  الیکشن میں کہاں سے لڑیں گے۔ ان کا نام تازہ ترین فہرست میں نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق  اگلے سال ہونے والے عام انتخابات میں سدارامیا کے فرزند یتندرا کو ایم ایل اے کے بجائے ایم پی کا ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

 

کرناٹک میں کل 224 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ موجودہ اسمبلی کی مدت 24 مئی کو ختم ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button