نیشنل

متحدہوکرکانگریس کواقتدارمیں لاناوقت کااہم تقاضہ:مہاراشٹرکےرکن اسمبلی اسلم شیخ کاخطاب

رائچور:کرناٹک میں جیسے جیسےاسمبلی انتخابات کےتحت پولنگ کی تاریخ قریب آتی جارہی ہے۔ویسے ویسے سیاسی ہلچل عروج پرہے۔کانگریس کےعلاوہ دیگرسیاسی جماعتوں اورلیڈروں کی جانب ووٹروں کوراغب کرنےکیلئےایڑی چوٹی کازورلگایاجارہاہے۔اسی طرح مہاراشٹراممبئی کےملاڑحلقے کےکانگریس رکن اسمبلی اسلم شیخ رائچورشہری حلقے کےکانگریس امیدوارمحمدشاہ عالم کیلئےانتخابی تشہیری مہم چلارہے ہیں۔اسلم شیخ نےرائچورشہرکےقلب میں واقع ٹیپوسلطان روڈپرمنعقدہ کانگریس پارٹی کےانتخابی جلسہ سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ قوم وملت کےاتحادسےہی فرقہ پرستی پرقابوپایاجاسکتاہے۔انہوں نےکہاکہ ابھی بھی ملک کی آبادی سیکولرہے۔اسلم شیخ نےکہاکہ جدوجہدآزادی میں مسلمانوں کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نےکہاکہ کانگریس وہ واحدسیاسی جماعت ہےجوکہ سبھی مذاہب اورطبقات سےتعلق رکھنےوالوں کوساتھ لیکرچلتی ہے،اسی لئےمسلمانوں کوگھبرانےکی ضرورت نہیں ہے،بلکہ متحدہوکرکانگریس پارٹی کواقتدارمیں لانا وقت کااہم تقاضہ ہے۔اسلم شیخ نے کانگریس امیدوارمحمدشاہ عالم کواکثریت سےکامیاب کرنےکی عوام سےاپیل کی۔انہوں نے کہاکہ محمدشاہ عالم ابتداء سےہی کافی حرکیاتی لیڈرثابت ہوئےہیں اوروہ قوم وملت کادردرکھتےہیں۔اس موقع پرسینئرکانگریس لیڈراورسابق زیڈ پی رکن محمدبشیرالدین نےکانگریس کےانتخابی منشورکےتحت قوم وملت کی ترقی کیلئےکئےجانے والےاقدامات پرروشنی ڈالی۔اس موقع پرکانگریس قائدین ظہیرالدین،محمدبابر،امجدسیٹھ، سیدلیاقت حسین،ڈاکٹررزاق استاد،سیدجاویدالحق ایڈوکیٹ،محمدعثمان کےعلاوہ دیگرموجودتھے۔کانگریس اقلیتی سیل کےریاستی سکریٹری مولانا محمدفریدخان مصباحی اورمعروف سماجی کارکن محمدساجد علی اشرفی نےنظامت کےفرئض انجام دیئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button