جنرل نیوز

ڈبل بیڈروم مکانات کی اہل استفادہ کنندگان کے لئے منگل کو قرعہ کے ذریعے تقسیم کا عمل ۔ شکوک وشبہات کے لئے لگایا جائے گا علیحدہ کاؤنٹر ۔ ضلع کلکٹر

عادل آباد۔ ضلع کلکٹر عادل آباد راہل راج پی ایس نے کہا کہ ڈبل بیڈ روم والے مکانات کے انتخاب کا عمل شفاف طریقے سے انجام دیا جائے گا۔انہوں نے پیر کو مقامی زرعی مارکیٹ یارڈ میں 2BHK کے انتخاب کے عمل کے انتظامات کا جائزہ لیا اور عہدیداروں اور عملے کو کئی تجاویز دیں۔

 

اس موقع پر بات کرتے ہوئے کلکٹر نے کہا کہ ریاستی حکومت بے گھر غریبوں کے لیے ڈبل بیڈ روم والے مکانات کی اسکیم کے تحت تعمیرات کررہی ہے اور انہیں مستحقین کو فراہم کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ عادل آباد شہر کے 32 وارڈوں سے تعلق رکھنے والے اہل استفادہ کنندگان کے لیے منگل کو صبح 8 بجے مقامی زرعی مارکیٹ یارڈ میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔

 

انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ انتخاب کو شفاف طریقے سے انجام دیں۔اربن تحصیلدار کو مشورہ دیا کہ وہ ایک خصوصی شکایت کائونٹر قائم کریں اور درخواستیں وصول کریں اور مستحقین کے شکوک کو دور کرنے کے لیے پولیس کی موجودگی کا بندوبست کریں۔اس کے بعد 2BHK کے انتخاب پر ایک ٹریل رن کیا گیا اور مختلف تجاویز پیش کی۔میونسپل کمشنر شیلجا،عادل آباد ٹاؤن تحصیلدار ستیش،نائب تحصیلدار مہیش،ریونیو،میونسپل عملہ اور دیگر نے اس معائنہ میں حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button