نیشنل

اب پٹھان کے نام پر بھی اعتراض۔ پنڈت کیوں نہیں رکھا فلم کا نام؟ صحافی سدھیرچودھری کا سوال

ممبئی: تنازعات کے باوجود شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ باکس آفس پر شاندار بزنیس کررہی ہے اورہر طرف فلم کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ اس دوران صحافی سدھیر چودھری نے فلم ‘پٹھان’ (پٹھان فلم ریویو) کا جائزہ لیا جس میں انہوں نے سوال کیا کہ فلم کا نام پنڈت کیوں نہیں رکھا گیا، پٹھان کیوں رکھا گیا؟ ان کا یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس پر لوگ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

وائرل ہو رہے ویڈیو میں صحافی سدھیر چودھری کہہ رہے ہیں، ‘اس فلم کو دیکھ کر مجھے لگا کہ شاہ رخ اس میں پٹھان کا کردار کیوں کر رہے ہیں؟ دیپیکا نے اس فلم میں ان سے پوچھا کہ تمہارا اصل نام کیا ہے… جس پر شاہ رخ نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ میرا مذہب کیا ہے، لیکن میں نے افغانستان میں کچھ لوگوں کی جان بچائی، اس لیے انہوں نے میرا نام پٹھان رکھ دیا۔

سدھیر چودھری نے سوال پوچھا، ’’میں حیران ہوں کہ اس فلم کا نام پٹھان کیوں رکھا گیا؟ پٹھان کی بجائے پنڈت رکھ سکتے تھے؟ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ہمارے ناظرین نے انہیں کتنا پیار دیا ہے، جب ان کا نام راج اور راہول تھا راج اور راہل نے اس بار پٹھان بننے کا فیصلہ کیوں کیا؟

متعلقہ خبریں

Back to top button