انٹرٹینمنٹ

اورجب پریتی زنٹا کو پکانے پڑے 120 آلو کے پراٹھے…

ممبئی: پنجاب کنگز کی مالک اور بالی وڈاداکارہ پریتی زنٹا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2009 میں پنجاب کنگز کی فتح پر ٹیم کےکھلاڑیوں کو 120 آلو کے پراٹھے بنا کر کھلا چکی ہیں۔ حال ہی میں میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران پریتی نے بتایا کہ انھیں کھلاڑیوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے کیلئے 120 آلو کے پراٹھے بنانے پڑے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہم 2009 میں ساؤتھ افریقہ میں موجود تھے وہاں کسی کو اچھے آلو کے پراٹھے بنانے نہیں آتے تھے، لہٰذا میں نے وہاں ٹیم کے کچن اسٹاف کو آلو کے پراٹھے بنانے کا طریقہ سکھایا جس پر لڑکوں نے فرمائش کی کہ میں انھیں یہ پراٹھے بنا کر کھلاؤں اور پھر میں نے وعدہ کرلیا کہ اگر ٹیم اگلا میچ جیت جاتی ہے تو میں سب کو آلو کے پراٹھے بناکر کھلاؤں گی۔ اداکارہ کے مطابق اور پھر ٹیم وہ میچ جیت گئی جس کے بعد میں نے کھلاڑیوں کیلئے 120 آلو کے پراٹھے بنائے اور اس دن مجھے احساس ہوا کہ یہ لڑکے کتنا کھاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button