جنرل نیوز

جمعیتہ علماء ہند عادل آباد کے وفد نے ون پولیس اسٹیشن پہونچ کر ڈی ایس پی وی امیندر سے ملاقات کرتے ہوئے گستاخ راجہ سنگھ کے خلاف تحریری یادداشت حوالے کی

گستاخ رسول ملعون راجہ سنگھ کے خلاف عادل آباد میں بھی برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔جمعیتہ علماء ہند عادل آباد کے وفد نے ون پولیس اسٹیشن پہونچ کر ڈی ایس پی وی امیندر سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری یادداشت حوالے کی اور ملعون راجہ سنگھ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔جمعیتہ علماء کے وفد میں ضلع صدر حافظ ابوبکر حامد،ٹاؤن صدر مولانا اسلم نہدی کے علاوہ صدر تنظیم الائمہ حافظ محمد منظور احمد،جمعیتہ کے دیگر ذمہ داران حافظ شیخ احمد،مولانا اسلم ندوی،مفتی ناصر قاسمی،حافظ کاظم پاشاہ،مولوی محمد علی،مولانا عبدالعلیم اشاعتی،حافظ شعیب فیصل اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button