تلنگانہ

بی جے پی مسلمانوں سے بے شرمی سے ووٹ مانگ رہی ہے : کانگریس امیدوار سمیر ولی اللہ

حیدرآباد، 3 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کے صدر اور حیدرآباد لوک سبھا حلقہ کے کانگریس امیدوار محمد ولی اللہ سمیر نے تاریخی مکہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مکینوں، دکانداروں اور کمیونٹی کے دیگر افراد سے بات چیت کی

 

۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ردعمل، بہتر تھا، لوگوں نے اپنی شکایات کا اظہار کیا اور حکام کی جانب سے جوابی کارروائی نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔بعد ازاں شام کو ولی اللہ سمیر نے چارمینار حلقہ میں ایک زبردست روڈ شو کیا جو موسی باولی چوراستہ سے شروع ہوا اور کئی علاقوں کا احاطہ کیا۔ کانگریس کے سینئر قائدین بشمول پی وجئے ریڈی، علی مسقطی، مجیب اللہ شریف اور دیگر نے روڈ شو میں شرکت کی۔

 

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سمیر ولی اللہ نے پرانے شہر میں بی جے پی کے روڈ شو کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ریمارکس کی سخت مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ ایک طرف، امیت شاہ نے "حیدرآباد کو رضاکاروں سے آزاد کرو” جیسے نعرے لگا کر فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دینے کی کوشش کی۔ دوسری طرف انہوں نے مسلمانوں سے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ یہ انتہائی بے شرمی کا رویہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اپنی تقاریر میں مسلم مخالف تبصرے کر رہے ہیں،

 

جس میں مسلمانوں کو درانداز قرار دیا جا رہا ہے۔ بی جے پی حکومت نے موب لنچنگ اور بلڈوزر کی سیاست سے مسلمانوں دہشت زدہ کر دیا ہے، اور اب وہ بے شرمی سے مسلمانوں سے ان کو ووٹ دینے کے لیے کہہ رہے ہیں

 

متعلقہ خبریں

Back to top button