تلنگانہ

لنگم پیٹ منڈل کے موضع موتھے کی مسجد کی منہدم باؤنڈری وال کا سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے معائنہ کیا

لنگم پیٹ منڈل کے موضع موتھے کی مسجد کا الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے مقام پر پہنچ کر معائنہ کیا ، 

مسلمانوں سے صبر و تحمل کے ساتھ قانونی کارروائی کرنے کا مشورہ حکومت کے اعلی حکام سے جلد از جلد انصاف دلانے کا مطالبہ 

کاماریڈی 9/ جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی کے منڈل لنگم پیٹ کے موتھے کی قدیم مسجد کی مغربی باؤنڈری وال کو مقامی اشرار کی جانب سے منہدم کیا گیا تھا، جس پر مقامی مسلمانوں اور منڈل سے تعلق رکھنے والے باشعور مسلمانوں نے جمعیۃ علماء کاماریڈی کو مطلع کیا، جس پر تلنگانہ جمعیۃ علماء کے صدر محترم حضرت مفتی غیاث الدین رحمانی ومفتی محمود زبیر قاسمی نے وزیر داخلہ سے نمائندگی کی، کاماریڈی جمعیۃ کے علاوہ ضلع کاماریڈی سے تعلق رکھنے والے سیاسی مذہبی قائدین نے ضلع ایس پی سے نمائندگی کی تھی، اس کے باوجود مسئلہ کا نہ حل ہوا نہ تصفیہ ہوا، مزید برآن لنگم پیٹ پولیس اسٹیشن کی جانب سے مسلمانوں کو نوٹس دی گئی، کہ تین دن کے اندر تمام دستاویزات کے ساتھ پولیس اسٹیشن حاضر ہوں،

 

جبکہ مقامی باشندوں اور گرام پنچایت کی جانب سے مکمل کاغذ وغیرہ موجود ہے، مسلمان ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں، لہذا آج 9 فروری 2023ء بروز جمعرات ضلعی جمعیۃ علماء کاماریڈی کے جنرل سکریٹری الحاج سید عظمت علی نے مقام کا معائنہ کیا، اور مسلمانوں کو صبر و تحمل کے ساتھ رہتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کی تلقین کی، پنچایت سکریٹری موتھے مسئلہ کے حل کے لیے کوشاں ہیں، لیکن اشرار ہٹ دھرمی کر رہے ہیں، ذریعہ ہذا اعلیٰ عہدیداران سے مسلمانوں کے حق میں انصاف اور ڈر اور خوف کے ماحول کو ختم کرکے امن پیار و محبت کی فضا کو قائم کرنے کے لئے کام کرنے کی مطالبہ کیا جاتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button