تلنگانہ

حیدرآباد میں طوفانی بارش _ منگل سے تلنگانہ میں شدید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد _ 2جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد شہر میں اتوار کی رات تقریباً 9 بجے سے  کئی علاقوں میں دھواں دھار بارش ہوئی۔ دھواں دھار بارش سے  سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ۔ جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مقامات پر برقی کی سربراہی میں خلل پڑا۔

 

خیریت آباد، کوٹھی، سلطان بازار، بیگم بازار، عابڈس، نامپلی، بشیر باغ، لکڑی کاپل، سیف آباد، لبرٹی، حمایت نگر، نارائن گڑہ، ٹینک بند، ملک پیٹ، دلسکھ نگر، ایل بی نگر، ونستھلی پورم، حیات نگر، بنجارہ ہلز، پنجہ گٹہ، جوبلی اور دیگر کئی  علاقوں میں بارش ہوئی۔ موٹرسائیکل راں اور دیگر افراد  بارش سے بچنے کے لیے میٹرو فلائی اوور اور دیگر فلائی اوورز کے نیچے ٹھہرے رہے۔ جس کی وجہ سے یہاں پر ٹریفک جام ہوگئی

 

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ منگل 4 جولائی سے ریاست کے مختلف مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے بارش کا سلسلہ 6 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button