تلنگانہ
سینئر فوٹو جرنلسٹ شیخ نصیر کے انتقال پر کے کویتا کا اظہار تعزیت

سینئر فوٹو جرنلسٹ شیخ نصیر کے انتقال پر کے کویتا کا اظہار تعزیت
صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا نے سینئر فوٹو جرنلسٹ شیخ نصیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔
کویتا نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ روزنامہ منصف کے سینئر فوٹو جرنلسٹ شیخ نصیر کے انتقال سے کافی افسوس ہوا ہے ۔ کویتا نے شیخ نصیر کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ ان کی روح کو سکون ملے۔
کویتا نے ایکس پر ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سینئر فوٹو جرنلسٹ شیخ نصیر کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نصیرایک باصلاحیت اور ذمہ دار صحافی تھے جن کی کمی صحافتی حلقوں میں ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔